ہیل ہیومینٹی سروس کے زیر اہتمام اولڈ شفا اسپتال میں منعقد ہوگا مفت طبی کیمپ : عوام سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

بھٹکل : 09فروری 2022(فکروخبرنیوز)ادارہ ہیل ہیومینٹی سروس کے زیر اہتمام کل 10فروری بروز جمعرات تعلقہ کےاولڈ شفا اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیاجا رہا ہے ، ادارہ کے ذمہ داروں نے پریس میٹ کر اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے عوام سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کیمپ کے لئے ینے پویا اسپتال منگلور سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشریف لائے گی جس میں خاص طور پر ڈاکٹر ابراہم ناگنورانکولوجسٹ ، محترمہ ڈاکٹر انجم گائینو کولوجسٹ اور ان کے علاوہ کینسراسپیشلسٹ ،ڈینٹسٹ ،جنرل فزیشن ، ماہرامراض نسواں بچوں کے امراض کے ماہر اور ای این ڈی بھی ہونگے

یہ کیمپ صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگا ، ذمہ دارون نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے

Share this post

Loading...