بنگلورو 26؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ’’قاتلوں کو گولی ماردو ‘‘ والے بیان پر ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے سوال کھڑا کیا ہے کہ وہ کیوں معافی مانگے؟ یاد رہے کہ جے ڈی ایس لیڈر پرکاش کے قتل کی خبر ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ قاتلوں کو گولی ماردی جائے۔ بی جے پی نے اس بیان پر وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کوان کے تبصرہ کو لے کر غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ کمارا سوامی نے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جذباتی بیان تھا ، جب بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی روپا نے معافی کا مطالبہ کیا تو کمارا سوامی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں معافی مانگوں ؟ انہوں نے بی جے پی لیڈر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ب ایڈی یورپا کے دور میں پولیس کی جانب سے دو کسانوں کو گولی مار دی گئی تھی توکیا وہ بڑا معاملہ نہیں تھا؟
حقوق انسانی کے کارکن ٹی نرسمہا مرتھی نے ریاستی حقوق انسانی کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Share this post
