میسور 11؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) پی ڈبلیو ڈی منسٹر اور جے ڈی ایس کے سینئر رہنما ایچ ڈی ریونا نے کانگریس کے لیڈر سی ایچ وجئے شنکر کے لیے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ اگر پی ایم مودی دوبارہ اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں تو وہ سیاست سے علیحدگی اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سیاست سے الگ ہوجاؤں گا اگر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں ، انہوں نے کہا کہ بی جے پی دوبارہ اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی ایس کانگریس کا ہاتھ اس وجہ سے ملایا ہے کہ یوپی اے کا دورِ حکومت دوبارہ لوٹ آجائیں او رہم بی جے پی کو پیچھے دھکیل دیں تاکہ ملک بھر میں کسانوں کا کچھ بھلا ہو۔ پی ایم مودی گذشتہ پانچ سالوں میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے لیے پندرہ لاکھ کسانوں کی فہرست مرکزی حکومت کو دی جاچکی ہے او رمودی یہ بول رہے ہیں کہ وہ پہنچی ہی نہیں۔ یہ کھلا جھوٹ ہے۔
Share this post
