وزیر اعظم مودی کے بیان پر سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کا جوابی حملہ

بنگلور :02/جنوری 2018(فکروخبرنیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کرناٹکا میں کسانوں کے قرض معافی کے حوالہ سے دئے گئے وزیر اعظم کے بیان کی سخت مذمت کی ہے وزیر اعظم مودی کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے انہوں نے رام مندر اور نوٹ بندی کے فیصلہ پر سخت تنقید کی انہوں نے کرناٹکا میں کسانوں کے قرض معافی کے اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ مخلوط سرکار کی کسانوں کے لئے بنائی گئی اسکیم کے تحت قریب ۶۰ ہزار کسانوں کو ان کے بنک کھاتوں میں پیسہ  ٹرانسفر کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں پر عزم ہیں اور اس کے لئے باضابطہ طور پر اقدامات کئے جار ہے ہیں وزیر اعظم پر طنز کستے ہوئے انہوں نے کہ اکہ اگر آپ کسانوں کے قرض معافی کو لے کر ہماری طرف ایک انگلی اٹھا رہے ہیں تو وہیں باقی انگلیاں آپ سے پوچھ رہی ہیں کہ اخر گنگا صفائی ندیوں کو جوڑنے کا کام رام مندر معاملہ سمیت کئی اہم وعدے جو اپ نے عوام سے کئے وہ کہاں تک پورے ہوئے ، ایک اور ٹویٹ کر انہوں نے کہا ذرایاد کیجئے کہ آُپ نے دہلی میں ان کسانوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا  جب وہ دہلی میں اپنے مطالبات لے کر احتجاج کے لئے پہونچے تھے خیال رہے کہ غازی پورمیں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ کرناٹکا میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے کسانوں کے قرض معافی کےنام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قرض معافی کا لولی پاپ عوام کے منھ میں تھما دیا وہیں وزیر اعظم  مودی نے کہا تھا کہ کرناٹکا میہں صرف ۸۰۰ کسانوں کو قرض معافی اسکیم کا فائدہ پہونچا ،اس کے بعد  وزیر اعظم نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یہاں تک کہ ڈالا  تھا کہ کرناٹکا حکومت کا  کسانوں کے قرض معافی اسکیم  کسانوں کے ساتھ ایک بدھا مذاق تھا  ،وزیر اعظم کے اس ریماکس کے بعد کرناٹکا کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی سمیت سابق وزیر اعلی سدارمیا نے بھی  حملہ بولا تھا  کمار سوامی نے وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیاسی بیان بازی کر عوام کو گمراہ کرر ہے ہیں وہیں سدارمیا نے وزیر اعظم کو کسان مخالف قرار دیا تھا

Share this post

Loading...