شکاری پور26؍ فروری 2023 (فکروخبرنیوز) حضرت عمر ویلفیر اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 25؍ فروری 2023 بروز سنیچر کو خنتہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ساٹھ سے زائد بچوں کا ختنہ کرایا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ذمہ داران نے حضرت عمر ویلفیر اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ انجام پانے والے تعلیمی اور سماجی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے مزید اس کام کو انجام دینے پر ابھارا ۔ ذمہ داران نے زور دیا کہ حقیقت میں انسان وہی ہے جو دوسروں کے کام آئے اس لیے ایک انسان کی دوسرے انسان کو ضروری پڑتی ہے اور ضرورت پڑنے پر جو کام آئے وہی انسانیت ہے۔ ہمیں تعلیمی اور سماجی میدان میں مذہب سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ شیموگہ ضلع کے شکاری پور کے کگھری محلہ کے نوجوانوں نے سال 2017 میں دینی ، تعلیمی ، سماجی میدان میں کام کرنے کے لیے حضرت عمر ویلفیر اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کی بنیاد ڈالی اور ماشاء اللہ روزِ اول سے یہ نوجوان اپنے سرپرستوں اور ذمہ داران کی نگرانی میں یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ روزانہ محنت مزدوری کرنےو الے ان نوجوانوں کا عزم دیکھئے کہ اپنی محدود کمائی میں سے معاشرہ کی ترقی کے لیے کچھ رقم جمع کرتے ہیں جس سے نوجوانوں کا صحیح وقت اور ان کی محنت کی کمائی صحیح جگہ خرچ ہورہی ہے۔
پروگرام میں نوجوانوں کی ہمت افزائی کرنے والے ذمہ داران کی شال پوشی کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پرجناب امجد حافظ کرناٹکی ، محلہ کے کونسلر جناب روشن صاحب ، سابق کونسلر جناب رحمت اللہ شریف ، ایس ڈی ایم سی کے صدر واراکین اور محلہ ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
