یہ ایمبولینس ہائی ٹیک ایمبولنس ہوگی جسمیں آکسیجن اور دو مریضو ں کو ایک ساتھ اسپتال پہنچانے میں سہولت حاصل ہوگی جس کے لیے قریب چودہ لاکھ ترسٹھ ہزار چار سو تیس (14,63,430) روپیوں کی ضرورت ہے۔ مذکورہ بالا کمیٹی کے اہم ذمہدار جناب جناب جمیل احمد نے اس وقت فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا مسلم سماج چھوٹے چھوٹے شہر اور دیہات میں مختلف مسالک اور افکار میں بٹنے کی وجہ سے قوت کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ نہیں کررپاہی، جس کی وجہ سے ہم اپنی آواز بھی بلند نہیں کرپاتے، کہیں کسی نوجوان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو اس کے تئیں آواز اُٹھانے والا کوئی نہیں،لوگ اسی کھوج میں رہتے ہیں کہ یہ کون ہے ، اس کا کس مسلک اور مذہب سے تعلق ہے ،ا سی لئے سہاراکمیٹی نے خدمتِ خلق کے راستے اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے ، بے سروسامانی کے باوجود نوجوانوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے آج کمیٹی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، اور مقامی طورپر عوام سے تعاون لے کر خدمتِ خلق لگے ہوئے ہیں ،مگر گذشتہ کئی سالوں سے دیکھاجارہاہے تھا کہ ساگر تعلقہ میں ایک بھی ایسی ایمولینس سرویس نہیں جو ہنگامی حالات میں مفت سرویس دے سکے ،اسی لیے سہاراکمیٹی نے فی الحال ایمبولینس کا بجٹ نکال کر ،شہر بھٹکل پہنچی ہے ، چونکہ شہر بھٹکل کے عوام اس سلسلہ میں پورے ریاست میں آگے ہیں تو اسی لئے تعاون لینے اس شہر میں پہنچے ، اور مجلس اصلاح و تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ لہذا حضرت ٹیپو سلطان سلطان سہارا کمیٹی اہلِ خیر حضرات سے درخواست کرتی ہے کہ اس سلسلہ میں کمیٹی کا دل کھول کر تعاون کریں اور عنداللہ اجروثواب کے مستحق ہوں ۔
فقط والسلام
منجانب : حضرت ٹیپو سلطان کمیٹی ، ساگر
اپنا تعاون اس بینک اکاؤنٹ پر بھی جمع کرسکتے ہیں۔
بینک اکاؤنٹ نام اور نمبر : Tippu Sahara Yuvajana Sangha
Branch : karnataka Bank Sagar
A/c No : 7122500102760901
IFSC Code : KARB0000712
Share this post
