حاضر دماغ آٹھ سالہ لڑکی نے بچائی اپنے ماں باپ کی جان (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

اپنی بیوی کو کنویں میں گرتا دیکھ اس کی جان بچانے کی خاطر شوہر نے بھی چھلانگ لگادی ،اور جیسے ہی انہوں نے کنویں پر بندھی رسی کے سہارے سے اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو رسی کٹ کر گر گئی ،ان کی خوش قسمتی کہ اس جگہ اس کی آٹھ سالہ لڑکی اس منظر کو دیکھ رہی تھی ،جس نے فوری طور پر چیخ کر آس پڑوس کے لوگوں کو جمع کیا جس کے بعد پولس اور فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ انہیں صحیح سلامت باہر نکال لیا ،بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،قریب ہی ایک ہسپتال میں ان کا علاج کیا گیا 


دیر رات زیورات کی دکان میں ہوئی چوری ،سی سی ٹی وی کیمرہ نے قید کر لی چور کی تصویر 

منگلور:12؍اکتوبر (فکروخبر نیوز)زیورات کی دکان میں چوری کی واردات انجام دیتے ہوئے قریب 4لاکھ کی مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کرلئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے، یہ واردات ۱۱ اکتوبر رات گئے پیش آئی ، واردات کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب دوسر ے دن صبح مالک نے دکان کھولی تو دکان کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا ،بندر پولس تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے مالک کا کہنا ہے کہ قریب 4لاکھ کے زیورات دوکان سے غائب ہیں لیکن چور اس بات سے بے خبر تھا کہ دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرہ نے اس پوری واردات کو قید کر لیا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں چور کی تصویر صاف طور پر دکھائی دے رہی ہے ،پولس سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید تصویر کی شنا خت کرنے میں لگی ہوئی ہے 


ناگنڈا فالس میں گر نوجوان ہلاک ،چھ دن تک دوستوں نے چھپائی حقیقت 

موڈبدری :12؍اکتوبر (فکروخبر نیوز)دسہرا کی چھٹیوں کو منانے ناگنڈی آبشار پر پہنچے نوجوان کی پھسل کر ندی میں گرنے سے موت واقع ہوگئی ،اس واقعہ کی خبر واقعہ کے چھ دن گزرنے کے بعد آج بدھ کے روز منظرعام پر آئی ہے ،تفصیلات کے مطابق گنیش گوڈا بنگلور میں مستری کا کا م کیا کرتا تھا اور دسہرا کی چھٹیوں میں اپنے گاؤں پہنچا ہواتھا ،اسی بیچ 6 اکتوبر کو دوستوں نے ناگنڈی فالس جانے کا منصوبہ بنایا ،دوستوں کا کہنا ہے کہ سب وہاں پونچے توگنیش ان سے دور ایک پتھر پر بیٹھ کر شراب پی رہا تھا کہ تبھی اچانک پتھر سے پیر پھسل گیاجس سے ا س کے سر پر سنگین چوٹ آئی اور سیدھے ندی میں گر گیا ، انہوں نے ندی میں چھلانگ لگا کر اسے تلاشنے کی کوشش کی مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چلا، لیکن اس سلسلہ میں غور طلب امر ہے کہ کسی نے بھی اپنے گاؤں پہنچ کر کسی کو اس حادثہ کی خبر نہیں دی بلکہ اس کی ماں کے پوچھنے پر انہوں نے جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ بیچ راستے سے کہیں چلا گیا ،پوری رات گزرنے پر بھی جب اس کا کوئی پتہ نہیں چلا تو اس کی ماں نے تھانہ میں اس کی رپورٹ درج کرائی ،پولس نے جب اس کے دوستوں سے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو حقیقت سامنے آئی ،جس کے بعدپولس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فائر سروس عملہ کی مدد سے لاش کو ندی سے نکال لیا ۔

Share this post

Loading...