آج ان کی موت کی خبر اہلِ خاندان کے ساتھ ساتھ ، بھٹکل کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے احباب انجمن کے لیے اور بھٹکل کے ہزاروں شاگردوں کے لئے صدمہ دے گئی۔ انجمن کے ہائی اسکول میں نائب مہتمم کے عہدے پر فائز قریب 30سال تک تدریسی خدمت سے جڑے رہے، اور اپنی تدریسی اور تربیتی صلاحیت سے اپنے شاگردوں کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ ساتھ اخلاق کو سنوارنے میں کوشاں رہے، اللہ رب العزت مرحوم ماسٹر صاحب کی مغفرت فرمائے ،اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
Share this post
