ہوائی جہاز کے بیت الخلاء سے 2.5کلو غیر قانونی سونا برآمد (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

گوا ایرپورٹ پر تلاشی کے بعد کسٹم افسران نے ہوائی جہاز کے لیے بنگلورکے لیے پرواز کیے جانے کی اجازت دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی سے گوا پہنچنے والی ایرانڈیا ایکسپریس میں یہ تیسری بار ہوا جب اس کے بیت الخلاء سے اس طرح چھپایا ہوا سونا برآمد کیا گیا ہے۔ 


گائے کے معاملہ میں سابق وزیر کوملی اڈپی سے دھمکی

بنگلور 30؍ اگست (فکروخبرنیوز) گائے کو لے کر دلتوں کے خلاف ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر سابق وزیر بی ٹی للیتا نائک کواڈپی کے ایک شخص کی جانب سے دھمکی ملنے کی خبر مختلف ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق اڈپی سے تعلق رکھنے والے سنیل شرما نامی شخص نے مذکورہ وزیر کو ایک خط کے ذریعہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائے ذبح کیے جانے کے مسئلہ پر آپ جیسے لوگوں کی فکر رکھنے والوں کو قتل کیا جانا چاہیے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق نائک نے بیس دن قبل چک منگلور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گائے کے ذبح کیے جانے پر دلتوں پر ہورہے مظالم کی مخالفت کی تھی۔ سابق وزیر نے کہا کہ شرما نے خط میں لکھا ہے کہ گائے کی جگہ پر مجھ جیسے لوگوں کو ذبح کیا جانا چاہیے اوراس نے میرے خلاف بہت گندے الفاظ استعمال کیے ہیں۔نائک نے ابھی تک پولیس تھانہ میں اس خط کے تعلق کے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے تاہم ان کاکہنا ہے کہ میں سنجئی نگر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے اس دھمکی آمیز خط کو بھی پولیس کے حوالے کروں گا۔ ملحوظ رہے کہ جے ایچ پاٹل کے وزراء میں نائک نے کنڑا اور ثقافت کے وزیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھی۔ 


ہندو مذہب کے خلاف فیس بک پر متنازعہ پوسٹ 

مسلم تنظیموں نے پوسٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کی 

منگلور 30؍ اگست (فکروخبرنیوز) نامعلوم شخص کی جانب سے فیس بک میں ہندو مذہب کے خلاف متنازعہ پوسٹنگ کی مسلم تنظیموں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسلم تنظیموں نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مجرم کو گرفتار کرکے پولیس اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ فیس بک پر جبار بی سی روڈ نامی فیس اکاؤنٹ کے ذریعہ شری درگا پرمیشوی کے تعلق سے متنازعہ تبصرہ کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف ہندو تنظیموں نے پولیس کمشنر چندرا شیکھر سے ملاقات کرتے ہوئے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔ پولیس مجرم کو تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم وہ اس بات کی بھی تحقیق کررہی ہے کہ جبار بی سی روڈ کے نام سے کون فیس اکاؤنٹ چلا رہا ہے یا پھر کسی نے مسلمان کے نام سے اکاؤنٹ بناکر امن وامان میں خلل ڈالنے کی ذلیل حرکت کی ہے۔ پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے جلد از جلد مجرم کو سامنے لانے کی بات کہتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ سماجی رابطے کے سائٹس کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف سحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...