ہاویری 13/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ضلع کے کرجاگی گاؤں میں کرا ہانی مے تین روزہ تہوار ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی اجازت ملنی دشوار تھی لیکن اس کے باوجود منتظمین نے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں اجازت نہیں دی۔ تحصیلدار نے ہاویری ڈپٹی کمشنر کو 26مئی کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ سماجی فاصلہ کی دوری برقرار رکھنے میں دشواری کی وجہ سے انہیں اجازت نہ دی جائے۔
ہاویری کے ایس پی کے مطابق تہوار کے منتظمین کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ہم نے ان سے درخواست بھی کی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ تہوار نہ منایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منتظمین کی موجودگی میں یہ تہوار منایا جائے گا لیکن تہورا منانے کے دوران دفعہ 144کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں لاء اینڈ آر ڈر کی وجہ سے منتشر نہیں کیا ہے۔ ہم بس اپیل کرسکتے تھے، اب ہم نے کمیٹی ممبران کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ ہاویری مضافاتی پولیس نے 69افراد کے خلاف ڈیزاسٹر منجمنٹ ایکٹ 2005اور ایپی ڈیمک ڈیسیز 1897کے تحت معاملات درج کرلئے ہیں۔
Share this post
