24گھنٹوں کے اندر جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے بشمول صحافی چار افراد کی جان لے لی

مالور تعلقہ میں تین افراد  ہلاک ہوئے ہیں تو ہوسکوٹے تعلقہ میں ہاتھیوں کی تصویر کشی کی کوشش کرنے والے ایک صحافی بھی ہاتھیوں کے قہر کا شکار ہوگئے ہیں۔ مہلوک صحافی کی شناخت وجیا وانی کنڑا اخبار کے رپورٹر منجوناتھ(24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پڑوسی ریاست تمل ناڈ کے جنگل سے آنے والے 22ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے کولار ضلع کے مالور تعلقہ کے علاوہ بنگلور کے دیہی علاقوں میں پانی اور رزق کے تلاش میں اپنا ڈیرہ جمایا ہے ۔ ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر عوام نے کوشش کی کہ ہاتھیوں کو بھگایا جائے مگر مشتعل ہاتھی لوگوں کے ہجوم میں گھس کر حملہ کردیاتھا۔ مضافات کے دیہی علاقوں کے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہیں کیوں کہ ابھی تک محکمہ جنگلات کے افسران ہاتھیوں کو واپس جنگل بھگانے میں ناکام ہوچکے ہیں، اور ہر قریب جانے والے کو ہاتھی اپنے حملے کانشانہ بنارہے ہیں۔ عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے کہ جبکہ کھیتی باڑی کرنے والے کسان بھی گھر میں ہی محفوظ ہوکر رہے گئے ہیں۔ جب کہ حالیہ تازہ رپورٹ کنڑا ٹی وی چینلوں کے مطابق پولس افسران کا ایک خصوصی دستہ اور محکمہ جنگلات کے افسران ہاتھیوں کے غصے پر قابو پانے کے لیے میسور کے دسہرا کے ہاتھیوں کاتعاون لینے کا فیصلہ لیاہے ۔ جو میسور سے بذریعہ ٹرک لائے جارہے ہیں۔ اب انہی کے ذریعہ ہاتھیوں کو واپس جنگل میں بھیجاجاسکتا ہے اس طرح کا ماننا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران کا۔وزیرِ اعلیٰ سدارامیا نے کل اعلان کیا تھاکہ ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے وارثین کو پانچ لاکھ روپیوں کا سرکاری معاوضہ دیا جائے گا۔ جب کہ مقامی رکن اسمبلی منجوناتھ گوڈا نے پچاس ہزار روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

Share this post

Loading...