ہاسن 17 اکتوبر 2022 (فکروخبر/ذرائع) وزیر برائے ایکسائز اور ہاسن ضلع کے انچارج وزیر نے پیر کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹیز آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو قومی شاہراہ سڑک حادثے کے لیے ذمہ دار ٹہرایا جس میں چار بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر گوپالیا نے کہا کہ NHAI کی لاپرواہی شروع میں پائی گئی تھی اور ابتدائی تحقیقات بھی یہی بتاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
ہفتہ کی رات ضلع ہاسن کے بنوارہ قصبے کے قریب قومی شاہراہ 69 پر دودھ کے ٹینکر کی زد میں آکر چار بچوں سمیت نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
متاثرین جس ٹیمپو ٹریولر میں سفر کر رہے تھے وہ بس اور ٹینکر کے درمیان پھنس گیا ۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک راستے پر سائن بورڈز کی عدم موجودگی سانحہ کی وجہ معلوم ہوئی ہے۔
وزیر گوپالیا نے کہا کہ چاہے کتنا ہی معاوضہ دیا جائے، مرنے والوں کو واپس نہیں لایا جا سکتا۔ تاہم سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی بسواراج بومئی سے بات کریں گے۔
Share this post
