ہاسن 18؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہاسن ضلع کے کئی علاقوں میں 17 مئی کی رات سے بارش ہو رہی ہے۔ کئی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
کرناٹک میں 18 مئی کو صبح 10 بجے کے قریب کرناٹک کے ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پور تعلقہ کے رنگیناہلی میں زبردست بارش کے بعد ایک اسکول کی کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے سے ایک 28 سالہ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
شیو کمار جو چنارایا پٹنہ کے ایم کے ہوسور کا رہنے والا ہے، ہالی میسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں دیوار کے پاس پناہ لے رہا تھا جب وہ اس پر گر گئی۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش کے باعث دیوار کمزور پڑ گئی ہے۔
ہولنراسی پور کے تحصیلدار اور دیگر عہدیداروں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
ہاسن کے ڈپٹی کمشنر آر گریش نے ضلع میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
Share this post
