بنگلورو 22 فروری 2022 (فکروخبرنیوز) ہرشا کے قتل کے سلسلے میں مزید 12 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے منگل کو یہاں کہا کہ تین کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہم اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ حجاب کے تنازع کے پس منظر میں پیش آیا ہے یا کوئی فرقہ وارانہ تنظیم اس میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بے گناہوں کو گرفتار نہ کرے ۔ تحقیقات اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سینئر پولیس افسران یہاں تعینات ہیں۔ میں ہماری اپیلوں کے بعد پرسکون اور امن برقرار رکھنے کے لیے شیواموگا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پتھراؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ کرناٹک کے شیواموگا ضلع میں منگل کو نوجوان بجرگ دلکارکارکن کے قتل کے بعد امتناعی احکامات کے درمیان حالات کشیدہ رہے۔ ریزرو فورسز کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سینئر پولیس افسران ضلع میں تعینات ہیں۔ امتناعی احکامات 23 فروری تک نافذ ہیں۔
Share this post
