معہد الامام حسن البنا الشہید بھٹکل کے زیراہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کے شعبئہ حفظ سے امسال 12/ طالبات نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی

بھٹکل 02 اپریل 2019 (فکروخبرنیوز) معہد امام حسن البناء الشہید نامی ادارہ میں طالبات کے لیے کئی سالوں سے حفظِ قرآن کانظم کیا جارہا ہے جہاں اسکولوں میں زیر تعلیم بچیاں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔ امسال کل بارہ طالبات حفظِ قرآن کی نعمت سے مالا مال ہوئیں۔ بانی معہد امام حسن البناء الشہید مولانا ناصر صاحب اکرمی کا کہنا ہے کہ الحمدللہ ہر سال حافظات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ معہد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مؤرخہ 23/شعبان 1440ھ؁ مطابق 29/اپریل 2019ء؁ بروز پیر معہد حسن البنا کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا،یہ جلسہ جامعۃ الطیبات کے زیر تعلیم حافظ طالبات کے اعزاز میں ہوتاہے،الحمدللہ اس سال 12/طالبات نے مکمل حفظ کی سعادت حاصل کی ہیں،یہ تعداد سابقہ سالوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے پروگرام ڈھائی بجے شروع ہوا جس میں طالبات نے پرنم آواز میں حمد ونعت پیش کیں،تقریر یں بھی ہوئیں مقامی زبان میں معاشرہ کے تعلق سے مکالمہ پیش کیا گیااور معہد کی پرنسپل صاحبہ جو اس مجلس کی نظامت کے فرائض بھی اداکر رہی تھیں معہد کاسالانہ رپورٹ پیش کیا۔بعد نماز عصر پانچ بجے حضرت مولانا محمد صادق صاحب اکرمی دامت برکاتھم نے مختصر بیان کے بعدامسال حافظ ہونے والی طالبات کو قرآن ختم کرایا جس کو تمام حافظات ایک آواز کے ساتھ پڑھا،اخیر میں دعائے ختم قرآن فرمائی،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک اس جلسے کو بے انتہا قبول فرمائے اور اس سال حافظ ہونے والی طالبات کو قرآن کی برکات سے نوازے،ان کے والدین کے لیے ذخیرہئ آخرت بنائے ان کے حفظ کو زندگی کی آخری سانس تک باقی رکھے،اخیر میں تواضع کے ساتھ مغرب کی اذان سے پہلے پہلے جلسہ برخاست ہوا،اس سال حافظ ہونے والی طالبات کے نام یہ ہیں-
(1) راسخہ بنت محمد زبیر رکن الدین 
(2) ہالہ بنت عبدالحکیم رکن الدین نواب
 (3) ام ھانی بنت باشاہ سدی احمدا
(4) رجاء بنت کفایت اللہ صدیقہ
 (5) مہناز بنت محمد اشرف رکن الدین 
(6) الفیٰ بنت محمد اشرف معلم
 (7) خدیجہ بنت عبدالرحمن اکرمی
 (8) عائشہ بنت عبدالماجد صدیقہ
 (9) فریحہ بنت محمد اکرم اکرمی
 (10) عامرہ تزئین بنت عظمت اللہ سعدا
 (11) حسینہ ریحاب بنت عبدالغنی محتشم
 (12) وثقیٰ بنت محمد اشرف معلم

Share this post

Loading...