ہریانہ میں ایک بار پھر سلگنے لگی جاٹ آندولن کی چنگاری، سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

سونی پت کے تمام افسروں کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں۔ آندولن کی دھمکی کے مدنظر منک نہر پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر جاٹوں نے جھجھر میں مہا پنچایت کر حکومت کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ جاٹوں کا کہنا ہے کہ ان کی مانگیں نہ مانے جانے پر وہ حکومت کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔ادھر دہلی میں اتوار کو جاٹ لیڈروں نے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا۔ اس کے بعد جاٹوں کے وفد نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کر فروری میں ہوئی جاٹ تحریک کے دوران جاٹوں کے خلاف دائر مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Share this post

Loading...