بھٹکل: 29 ستمبر 2023 (فکرو خبر/پریس ریلیز) نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعتکہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ 'غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے' تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے کیونکہ نعت کہتے ہوئے عموما شاعر غلو کی حدپار کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدائی صفات کا حامل قرار دیتا ہے اس لیے نعت کہنا اسلحاظسے مشکل کام ہے اور بڑے احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے۔مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل میں ربیع الاول کی مناسبت سے ہر پل آن لائن کی جانب سے نعتیہ طرحی مشاعرے کے موقع پر افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے مشاعرے کے کنوینر سید احمد سالک ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہر دور کے شعراء نے صنف نعت رسول کو اس سمت میں ت
طبع آزمائی کی لیکن جن شعرا نے نعت ہی کو اپنا وسیلہ اظہار بنایا انہوں نے دنیا میں بڑا نام کیا ہے۔ سالک ندوی نے بھٹکل کے موجودہ ادبی منظر نامے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہاں کی موجودہ ادبی فضا کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں مزید اچھے سلجھے ہوئے نوجوان شعراءکے میدان میں انے کا امکان ظاہر کیا۔
مشاعرے کے مہمان خصوصی شہر بھٹکل کی مقتدر شخصیت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے اس روح پرور اور ایمان افروز محفل کے انعقاد پر ہرپل آن لائن کی مشاعرہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر شعراء کے بلند مقام و مرتبہ کا تذکرہ کیا۔ مشاعرے کی نشست کو مؤثر بنانے کے لیے پروگرام میں درود شریف پر مختصر تذکیر کرتے ہوئے مولانا عبدالمحید خطیب ندوی نے درود شریف کی پابندی کی تاکید کی اور محبت رسول کو اپنی زندگی کا لازمی جز بنانے پر زور دیا۔
مشاعرے میں مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سیکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے ہال میں ایسی ادبی اور تعمیری و مقصدی پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے کو باقی رکھنے اور مزید بہتر انداز میں انجام دینے کا مشورہ دیتے ہوئے تنظیم کی جانب سے ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
انہوں نے منتظمین نے مشاعرہ کو اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اس مشاعرے میں ایک غیر مسلم شاعر گنیش بہاری طرز کی نعت سے ایک مصرع "محمد اخری شمع نبوت لے کے ائے ہیں" کو مصرع طرح بنا دیا گیا تھا جس پر شہر اور اطراف کے 12 شعراء نے خوبصورت لب و لہجے کے ساتھ نعت بہترین نعتیں پیش کیں۔ اس مشاعرے میں صدر مشاعرہ جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کے ساتھ جناب اقبال سعیدی جناب الیاس سنہری افاق مولانا غفران اکرمی ندوی مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی جناب شاد جامعی، انیس بھٹکلی،مولوی جعفر صوان ندوی، مولوی رائف کولا فاتح بھٹکلی ندوی، مولوی شقران خان میم غازی ندوی،مولوی حمدان سدی بابا ندوی اور ناظم مشاعرہ سید احمد سالک برماور ندوی نے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد پائی۔اخر میں گنیش بہاری طرز کی نعت مولوی ابراہیم ماعز ایمجے ندوی نے
نے خوبصورت ترنم سے پیش کی۔
جس نعت کے ایک مصرع کو اس مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح بنا دیا گیا تھا۔
مشاعرے کا اغاز برادر عمرو اکرمی کی تلاوت سے ہوا۔اس کے بعد عزیزی شعور عسکری نے حضرت حفیظ میرٹھی کی خوبصورت نعت بہترین انداز میں پیش کی۔جناب ابرار الحق خطیبی نے تمام شعراء اور مہمانِ خصوصی سمیت دیگر مہمانوں کا، مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داروں کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔ اور میڈیا کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مشاعرے میں مہمان خصوصی سمیت تمام شعراء کی خدمت میں میمنٹوز پیش کئے گیے۔رات قریب سواگیارہ بجے یہ مبارک مجلس خاطر تواضع کے انتظام کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔
نعتیہ مشاعرہ میں طرحی مصرع پر مختلف شعراء کا اندازِ فکر ملاحظہ فرمائیے
مکمل کرکے دین اپنا، ہمارے رب نے فرمایا
"محمد آخری شمعِ نبوت لے کے آئے ہیں"
(ڈاکٹر محمد حنیف شباب)
شہنشاہِ رُسُل ہیں وہ رسالت لےکے آےَ ہیں
"محمدآخری شمعِ نبوت لے کے آے ہیں"
(اقبال سعیدی)
اندھیرے چھٹ ہی جائیں گے جہاں سے اب ضلالت کے
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں"
(شقران خان میم غازی ندوی)
جو پہلے آۓ تھے دنیا میں ان کا نام آدم تھا
"محمد آخری شمعِ نبوت لے کے آۓ ہیں"
(انیسبھٹکلی)
جہانِ کفر کی تاریکیاں کافور ہوتی ہیں
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں"
(سید احمد سالک ندوی بھٹکلی)
مٹانے کو اندھیرے تا بہ محشر بزمِ ہستی سے
"محمدآخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں "
(عبد المحیط خطیب ندوی)
انہیں کے فیض سے روشن ہوئی ہیں دل کی قندیلیں
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آۓ ہیں"
(جعفر صوان ندوی)
جہالت کے سفاہت کے ضلالت کے اندھیروں میں
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں"
(محمد غفران اکرمی ندوی)
سنو اے بت پرستو اب نبی کوئی نہ آئے گا
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں"
(الیاس سنہری افاق)
نبی کوئی نہ آئے گاجہاںمیں بعد از ان کے
محمد آخری شمع نبوت لے کے آئے ہیں
( شادجامعی)
یہی ایمان ہے اپنا یہی دستور ہے اپنا
"محمد آخری شمعِ نبوت لے کے آئے ہیں"
(رائف کولا فاتح بھٹکلی)
"محمد آخری شمع نبوت لے کے آںٔے ہیں"
خدا کی ذات سے عمدہ شریعت کے آںٔے ہیں
(حمدان سدی بابا ندوی)
Share this post
