حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے میسور شاہی خاندان کے کنٹھا دتا کی موت

یہ میسور کے یدو خاندان کے آخری فرد تھے۔ جیا چام راجیندر وڈیئربہادر اور تری پور کے سندر منی کے یہاں یہ 1953میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ ایل ایل بی تعلیم یافتہ تھے۔ میسور کے مہاراجہ کالج اور شاردا ولاس لاء کالج میں تدریس کی خدمت انجام دے رہے تھے۔ میسور دسہرا کے موقع پر وڈیئر رویل فیملی کو ہی خصوصی مراعات حاصل تھیں ۔ان کے انتقال کی وجہ سے کرناٹک سرکار نے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

کھیل کھیل میں بچی نے ماں کو حمام میں بند کردیا
ایک گھنٹے تک پریشان ماں کو پڑوسیوں نے باہر نکالا

منگلور 10دسمبر (فکروخبرنیوز ) کھیل کھیل میں ایک چھوٹی سی بچی اپنی ہی ماں کو حمام کے دروازے کو مقفل کرکے پریشان کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق شہر کے میٹرک ویسٹ ونگ اپارٹمنٹ میں مقیم ایک عورت اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند کرکے بچی کو گھر کے اندر کھیلنے چھوڑ کر حمام میں نہانے چلی گئیں۔ مگر جب واپسی کا ارادہ ہوا تو بچی کھیل کھیل میں حمام کا دروازہ مقفل کردیا تھا۔ اس کو دیکھ کر عورت چیخنے چلانے لگی، اور بچی کو بلانے لگی ، مگر بچی اپنے ہی کھیل میں مگن تھی، چیخ وپکار سن کر پڑوسیوں نے فوری فائربریگیڈ کو فون کرنے کے بعد امداد کو پہنچے ۔ گھر کا مین دروازہ اندر سے مقفل ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کو امداد میں تکلیف ہوئی ۔ بالآخر وینٹی لیٹر کے ذریعہ عورت نے پڑوسیوں کو اپنے رشتہ دار کے یہاں موجود بدلی چاوی کا پتہ بتایا اور پورے ایک گھنٹے کے اس ڈرامے کے بعد چابی حاصل کرکے دروازہ کھولنے میں عوام کامیاب ہوئے۔ 

Share this post

Loading...