غور طلب ہے کہ پٹیل ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے دیگر پسماندہ طبقے کے زمرہ کے تحت ریزرویشن کے لئے آندولن کا ایک اور دور شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہی نہیں ہاردک نے گجرات حکومت پر بنیادی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کو لکھے خط میں سورت جیل میں بند ہاردک نے کہا کہ اگر مسئلہ جلد حل نہیں کیا گیا تو بی جے پی کو 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پٹیل برادری کی ناراضگی برداشت کرنی پڑے گی۔
ڈپٹی رجسٹرار ایس ایم سرور اطہر نائب صدر منتخب
علی گڑھ۔13فروری(فکروخبر/ذرائع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار مسٹرا یس ایم سرور اطہر کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف سوشل سائنسیز میں منعقدہ آل انڈیا فیڈریشن آف یونیورسٹی آفیسرس ایسو سی ایشن(اے آئی ایف یو او اے) کی جنرل باڈی میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے ایسو سی ایشن کا نائب صدر منتخب کیاگیا ہے۔ اس سے قبل وہ اے ایم یو آفیسرس ایسو سی ایشن کے مسلسل دوبار جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
سنبھل۔13فروری(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں سنبھل کے حیات نگر علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر کل رات موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہو گیا اور اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ امروہہ کے رانی والا گاؤں کے رہنے والے پرکاش (۰۲)اپنے گاؤں کے ہی ایک نوجوان انل کے ساتھ دوا لینے کے بعد رات تقریباً آٹھ بجے واپس لوٹ رہے تھے اسی وقت سودھن گاؤں میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔اس حادثے میں پرکاش کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور زخمی انل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
خاتون پرھان کو گولی ماری ،سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
مظفر نگر۔13فروری(فکروخبر/ذرائع)دھوہلا گاؤں میں موٹرسائیکل سوار دو حملہ آوروں نے ایک خاتون پردھان کو گھر جاتے وقت گولی ماردی ۔ اس کی حالت نازک ہے ۔ ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام چندیرا کلاں میں خاتون کے گھر لوٹتے وقت ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے پیچھے سیاسی رنجش کا شک ہے ۔ سرکل افسر ایس پی سنتما نے بتایا کہ اس سلسلے میں شیوکمار ،بابو رام ، پنکج ، نتن ،چمن ، پردیپ اور متھن کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں گرفتارکرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ایس ڈی ایم بلاس پور کے دورے کا پروگرام
رامپور۔13فروری(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش ریاست کے ذریعہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل سننے اور اس کا موقع پر تصفیہ کرنے کیلئے سینئر افسران کو دورہ کرنے کی ہدایت دی گئیں ۔ سرمائی دورے کے تحت افسران کے ذریعہ مواضعات میں ترقی کاموں اور فلاحی اسکیم کاموں سے متعلق مستفیض ہونے والوں کی تجدید اور عام مسائل کو سننے اور موقع پر حل کے متعلق گاؤں میں چوپال کا انعقاد کیاجاناہے ۔
ایس ڈی ایم بلاس پور مسٹر گلشن نے اپنے سرمائی دورے کے پروگرام کو طے کرتے ہوئے بتایا کہ ۲۱ فروری کو موضع دھنورا ، ۵۱ فروری کو تھانہ کھجریا کا معائنہ ، ۷۱ فروری کو موضع بانس کھیڑا ، ۱۹ فروری کو موضع سرائے قدیم ، ۰۲ فروری کو اسلحوں کی دکان گن ہاؤس کا معائنہ ، راکیش کمار ، میسس اگروال ٹریڈرس دھماکے دار اشیاء کے تھوک تاجر کے معائنہ ،۲۲ فروری کو موضع چندیلا ، ۴۲ فروری کو موضع حمیدآباد ،۲۵ فروری تھانہ بلاس پور کامعائنہ ، ۷۲ فروری کو اسلحہ کی دکان گن ہاؤس کا معائنہ اور مہیش اگروال دھماکے دار اشیاء کے تھوک تاجرکی دکان کا معائنہ کیاجائے گا ۔
پولیس پنشنرس کا مذاکرہ
کوشامبی۔13فروری(فکروخبر/ذرائع)پولیس آفس واقع درگا بھابھی سبھاگار میں پولیس پنشنرس کا مذاکرہ منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت کرتے ہوئے سی او چائل رام بھون یادو نے کہاکہ پولیس پنشنرس ہمارے محکمہ کے تجربہ کار لوگ ہیں ۔ آپ کے تجربات ہمارے لئے فائدہ مند ہیں ۔آپ کی خدمات کی ہمیں آج بھی ضرورت ہے ۔پنشروں کی ہرممکن مدد کرنے اور انکے مسائل کے تصفیہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے سی اونے کہا کہ اپنے کسی بھی مسئلہ کے لئے وہ سیدھے ایس او ، سی او اور ایس پی کو بتاسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ سبھی پنشنرس کو ہیلتھ کارڈ و شناختی کارڈ بنوالینا چاہئے تاکہ انہیں محکمہ سے ملنے والے فائدے حاصل ہوسکیں۔جن لوگوں نے ہیلتھ کارڈ اور شناختی کارڈنہیں بنوائے ہوں وہ براہ راست پولیس پنشرنس کلیان تنظیم کے صدر سے مل کر بنوالیں ۔ سی او نے پنشنرس کیلئے دفتر کے مسئلہ کو دور کرنے کیلئے ایس پی سے بات کرکے حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی ۔
دو بین الریاستی اسمگلر افیم کے ساتھ گرفتار
شاہجہاں پور۔13فروری(فکروخبر/ذرائع) ضلع کے تھانہ جلال آباد پولیس ٹیم نے ایس پی ببلو کمار کی ہدایت پر اسمگلنگ کی روک تھام کے سبب بین ا لریاستی اسمگلروں کو۱۴۵۰ گرام افیم کے ساتھ گرفتارکر جیل بھیج دیا ۔ ضلع میں ناجائز نشیلے اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ایس پی نے سبھی تھانہ انچارجوں کو ہدایت دیتے ہوئے ایک مہم چلاکر اسمگلروں کی روک تھام کی ہدایت دی تھی ۔اس کے سبب صبح ساڑھے چار بجے جلال آباد پولیس گشت کرہی تھی تبھی موضع مڑھیا گوسائیں کے قبرستان کے قریب واقع ایک میرج لان کے قریب دولوگوں کو پالی تھین کی تھیلی میں لاتے دیکھا تو پولیس نے اسے روکنا چاہا تبھی دونوں بھاگنے لگے ۔ پولیس نے گھیرا بندی کر تھوڑی دور دوڑا کر پکڑلیا ۔
جن کی تلاشی پر ۱۴۵۰ گرام افیم برآمد ہوئی جس کی قیمت قریب ڈیڑھ لاکھ بتائی گئی ہے ۔ گرفتارملزموں میں تھانہ جلال آباد کے موضع مڑھیا گوسائیں کے باشندے رام مورتی ولد پنچن لال ، سالک رام ولد شنبھو ہیں۔ جن میں ملزم رام مورتی قبل میں بھی لدھیانہ ، پنجاب ریاست میں جیل جاچکاہے ۔ملزمان کو گرفتار کرنیوالی پولیس ٹیم نے انسپکٹر انچارج یتیندر بھارت دواج سب انسپکٹر اخیتار حسین ، کانسٹیبل دویندر اور امرت سنگھ کے نام شامل ہیں۔
سولہویں آئی آئی آر ایس آؤٹ ریچ پروگرام کاافتتاح
علی گڑھ۔13فروری(فکروخبر/ذرائع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جیولوجی شعبہ میں چلنے والے ۱۶ ویں آئی آئی آر ایس آؤٹ ریچ پروگرام کا افتتاح آج پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر ایس احمد علی نے کہا کہ یہ امر باعثِ افتخار ہے کہ اس شعبہ کے طلبأ جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے امتحان میں اس ادارہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبأ سے کہا کہ وہ ملک کے دیگر باوقار مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی شامل ہوں۔ پرو وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں مقابلہ جاتی ماحول قائم کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہا ہے اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ طلبأ کو ان کے کمروں میں ہی پڑھائی کا پورا ماحول دستیاب ہو۔جیولوجی شعبہ کے سربراہ اور ایڈوسیٹ کو آرڈینیٹر پروفیسر لیاقت اے کے راؤ نے کہا کہ آئی آئی آر ایس اس سے قبل اسی قسم کے۱۵پروگرام منعقد کرچکا ہے جن میں تمام ہندوستان سے تین سوسے زائد یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبأ اس کورس کو مکمل کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ۲۰۱۲سے اب تک جیولوجی شعبہ میں ایسے سات کورسیز مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کورس طلبأ کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ کورس جیو اسپیشیل ٹیکنالوجیز فار اربن پلاننگ موضوع پر منعقد کیا جارہا ہے جو۱۵ ؍ مارچ۲۰۱۶ تک چلے گا۔اس موقع پر سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر عبدالمنیر کے علاوہ شعبہ کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ یہ پروگرام حکومتِ ہندکے خلائی شعبہ اسرو کے تحت چلائے جا رہے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ دہرہ دون کے زیرِ اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
سڑک حادثوں میں ایک زخمی ،دو کی موت
بارہ بنکی۔13فروری(فکروخبر/ذرائع) الگ الگ تھانہ علاقوں میں ہوئے سڑک حادثوں میں دولوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہواہے ۔ اس کا سی ایچ سی میں علاج ہورہاہے ۔ پولیس نے متوفیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا ہے ۔ کوٹھی تھانہ علاقہ کے بسنی پوروا کا باشندہ ننھو (۰۴) ولد رام لکھن سائیکل سے ۲۰میل چوراہا جارہاتھا تبھی کمال آباد پٹرول پمپ کے پاس حیدرگڑھ کی جانب سے آرہی کار نے سائیکل سوار ننھو کو ٹکر ماردی ۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کودی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو سی ایچ سی کوٹھی بھیجا جہاں حالت نازک ہونے کے سبب ضلع اسپتال منتقل کردیا ۔ اس کے بعد ضلع کے معالجین نے لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیج دیا ۔ ٹراما سینٹر جاتے وقت راستے میں ننھو کی موت ہوگئی ۔ تھانے کے سب انسپکٹر سنجیو کمار نے بتایا کہ کارڈرائیور وجے تیواری ساکن جگدیش پورکو حراست میں لیکر کارروائی کی جارہی ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ دیویٰ کوتوالی علاقے میں چنہٹ روڈ پر گوالی گاؤں کے پاس ہوا ۔ جہاں پر موٹرسائیکل سوار ملوک پور گاؤں کا عمران (۲۲) و ارمان موٹرسائیکل سمیت کھڑے ٹرک میں جا گھنسے ۔اس حادثے میں جہاں عمران کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ارمان شدید طورسے زخمی ہوگیا ۔پولیس نے دونوں متوفیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔
Share this post
