انہوں نے کہا کہ ان پر نسل پرست ہونے کا الزام لگا رہی بی جے پی کے صدر امت شاہ حکومت تبدیل کرنے پر لوگوں کوفرقہ وارانہ بنیاد والا خوف دکھا رہے ہیں۔پاس لیڈر نے کہا کہ گجرات میں ترقی زمین کی حقیقت نہیں ہے۔ ان کے حساب سے یہاں 50 لاکھ بے روزگار ہیں کیونکہ چار ہزار پٹواری کے عہدہ کے لئے 14 لاکھ درخواست آ جاتے ہیں۔ اس ریاست کی حقیقت دیہات میں جانے سے پتہ چلے گی،برگر سینڈوچ کھانے سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں امیر اور امیر بنا ہے اور غریب اور بھی غریب ہو گیا ہے۔ صحیح بات کہنے میں بہت سے امیر بھی ڈرتے ہیں اور ای ڈی، انکم ٹیکس اور پولیس اور اقتدار کے نمائندوں کے خوف سے وہ کھل کر کچھ نہیں بولتے۔
Share this post
