ہارجیت تو ہر کھیل کا حصہ ہے لیکن مقابلہ میں حصہ لینا ہمت کی بات ہوتی ہے : عبدالرحیم جوکاکو

ایک اور مہمانِ خصوصی آہد محتشم نے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھیل میں آگے بڑھنے کے لیے کھیل کا شوق ، اس سے لگاؤ اور مشق نہایت ضروری ہے اور کھیل میں بھی ہماری نیت اچھی ہونی چاہیے ۔ اس افتتاحی پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر امیش مکتاٹھ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال تمام کھیلوں میں بہترین کھیل ہے اور اس کھیل سے انسان صحت مندرہتاہے ۔ان کے علاوہ دامداحسن شبر صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ملحوظ رہے کہ ٹورنامنٹ میں مختلف کالج کے کل دس ٹیموں حصہ لیا جس کا فائنل انشاء اللہ کل شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر افتتاحی کلمات کالج کے پرنسپال پروفیسر اے ایچ ملانے پیش کئے جبکہ مہمانوں کا استقبال وائس پرنسپال پروفیسر ایم ایم جمعدار نے کیا ۔ ایم ایم ملک کے شکریہ کے ساتھ یہ افتتاحی نشست اختتام کو پہنچی ۔ آج صبح ساڑھے دس بجے انجمن گراؤنڈ انجمن آباد میں کرناٹکا یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر کالج لیول فٹ ٹورنامنٹ کا آغازقوسین نائطے کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔

DSC03672

 

Share this post

Loading...