ساحلی اضلاع میں ایک سو پل تعمیر کیے جائیں گے : نودیتھ الوا (مزید ساحلی خبریں )

اس سے پہلے اترکنڑا ضلع کے ہوناور تعلقہ میں ایک ہینگنگ پل کا افتتاح عمل میں آچکا ہے جس پر 2.65کروڑ روپئے کی لاگت آئی تھی جس کے ذریعہ قریب بیس ہزار افراد فائدہ اٹھارہے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترا کنڑا ضلع میں دو اور پل تعمیر کیے جانے کامنصوبہ بناگیا گیا اور ہمارے افسران اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اڈپی ضلع کے کارکلا اور جنوبی کنیرا ضلع کے بیلتنگڈی میں بھی مچھلی مارکیٹ کا تعمیری کام چل رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے 2015-16کے مختلف پروجیکٹ پر عمل در آمد کرنے کے لیے دس کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ 


بھاسکر شیٹی قتل معاملہ میں نیا موڑ 

پولیس ملزمین کے ساتھ ہوٹل میں دیکھے گئے ۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

اڈپی 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کے اہم ملزمین کے ساتھ پولیس کو ہوٹل میں دیکھے جانے کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں تشویش پائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے افسر ڈاکٹر سمانا بھاسکر شیٹی کے قتل ملزمین میں راجیشوری، اس کے بیٹے نونیتھ ، سرینواس بھٹ ، ڈرائیور راگھویندرا کے ساتھ 10؍ اگست کو شام چار بجے کارکلا کے قریب نتے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر دیکھے گئے ۔ سوشیل میڈیا پر سی سی ٹی وی میں قید اس منظر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کردار پر عوام میں پھر ایک بار چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ اس سے پہلے کورٹ سے واپسی کے دوران منیپال پولیس تھانہ کے افسر ایس وی گریش نے ملزم نونیتھ شیٹی کو اپنی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے کہا تھا جس پر لوگوں نے کئی سوال کھڑے کیے تھے۔ہوٹل کے باہر پولیس اور ملزمین کو ایک ساتھ دیکھے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوبارہ پولیس کے کردار پر عوام نے سوال اٹھائے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز قتل واردات میں پولیس کا ملزمین کے ساتھ اس طرح ہوٹل کے باہر کھڑا ہونا خود پولیس کے کردار کو مشکوک کررہا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس ویڈیو پر یہ کہتے ہوئے جواب دینے کی کوشش کی ہے کہ ہوٹل میں کھانا کھانے کے دوران پولیس نے ملزمین کواکیلے نہیں چھوڑا تھا۔ 


بیوی نے بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کیا شوہر کا قتل :ملزمین حراست میں 

دھارواڈ 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) اڈپی میں پیش آئے بھاسکر شیٹی قتل واردات سے مشابہت رکھنے والی واردات یہاں دھارواڈمیں منظر عام پر آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر پانڈو رنگ رائے نے کہا کہ ریوانکر (44) مقیم آنند نگر ہبلی کا 5؍ نومبر 2015کو رانی بنور میں اس کی بیوی انیتا ریوانکر (35) مقیم گوپانا کوپا اس کے بیٹے نتھن (18) اس کا بھائی مہانتیش پاٹل (32) اور پاٹل کی بیوی گیتا (20) نے مل کر قتل کردیا تھا۔ ذرائع سے فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق کہ انیتا اور انل کے درمیان ہوئی محبت کی وجہ سے دونوں نے اپنے خاندان کی مخالفت کے باوجود 1996میں شادی کرلی۔ شادی کے بیس سال بعد ان کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے انیتا اپنے بیٹے نتن اور بیٹی کے ساتھ گوپانا کوپا میں ایک کرایہ کے مکان میں رہنے لگی۔ اس دوران کسی تیسرے شخص کے ساتھ انیتا کے تعلقات قائم ہوئے ، اسی بات کو لے کر انل اور انیتا کے درمیان نیا تنازعہ شروع ہوااور انیتانے اپنے شوہر انل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اس منصوبے میں اس نے اپنے ساتھی اپنے بیٹے ، بھائی اور اپنی بھابھی کو شامل کرلیا جس کے بعد انیتاکا بھائی انل کو لے کر رانی بنورپہنچا جہاں انل کو نیند کی دوائی سے ملاوٹی دودھ پلانے کے بعد اس کی آنکھوں میں مرچی کا پاؤڈر پھینکتے ہوئے گلا دباکر اس کاقتل کردیا گیا ۔ قتل پر پردہ ڈالنے کے لیے انہوں نے انل کی لاش بذریعہ کار رانی بنور سے کمارا پٹنا کراس کے قریب لائی جہاں سے بذریعہ بائک لاکر تنگا بھدرا میں لاش پھینک کر قتل کی سازش پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ بتایاجارہا ہے کہ انیتا نے 20؍ نومبر کو پولیس تھانہ میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد انل کی والدہ نے بھی پولیس تھانہ میں اپنے بہو کے خلاف اپنے بیٹے کے قتل کا معاملہ درج کرلیا۔ درج شدہ دونوں معاملات کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کرنے لگی جس کے بعد پولیس کو تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا کہ انیتا نے اپنے بیٹے نتھن اپنے بھائی مہنتیش اور مہنتیش کی بیوی گیتا کے ساتھ مل کر انل کا قتل کردیا ۔ 


Share this post

Loading...