حنیف آباد نے شاہین مرڈیشور(اے) کو اور لائن نے بینا وائیدیا کودی شکست

دوسرے میچ میں لائن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے جملہ چھ وکٹوں کی مدد سے 197رن اپنے مخالف ٹیم کے لیے ہد ف کے طور پر پیش کیا ۔ لائن میں وسیم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، لائن ٹیم نے آخر کے پانچ اوور میں خوب بلے بازی کی اور قریب 91رن بنائے۔ لائن ٹیم کے گیندباز پہلے ہی اوور میں بینا وائیدیا کے دو وکٹ گرادئے جس کے بعد پورا میچ لائن کے قبضے میں آگیا اور پھر بیناوائیدیا نے 15اوور میں سرف 86رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح لائن جملہ 111رنوں سے جیت درج کی ۔ پہلے میچ میں حنیف آباد کے مغیرہ کو مین آف دی میچ دیا گیا جبکہ دوسرے میچ میں لائن ٹیم کے وسیم مین آف دی میچ کے حقدار قرار دئے گئے۔ 
کل پہلا میچ سن شائن اور وائی ایم ایس اے اور دوسرے میچ لبیک اور الاصلاح ولکی کے مابین کھیلا جائے گا۔

Share this post

Loading...