بلہ بازی میں سچن ، ناگراج اور وافق نے حنیف آباد کو جیت دلانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن اپنی ٹیم کا اسکور 159سے آگے نہیں بڑھا سکے۔ وافق نے 43اور سچن نے 44رنز کا تعاون دیا۔ انفا کے معتصم ، سمیم اور دانش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اپنی بلہ بازی اور گیندبازی میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والے معتصم جاکٹی (فقیہ احمدا) کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
آج صبح میں کھیلے گئے میچ میں مون اسٹار نے آزاد کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔ مہیش کے 37اور ارشاد کے 25رنز کی مدد سے آزاد نے دس وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنالے۔ جواب میں مون اسٹار کے سینئر کھلاڑی سراج نے تیس گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 58رنز بنائے جس میںآٹھ چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔ سراج کی بلہ بازی نے مون اسٹار کی جیت آسان کردی اور سترہویں اوور ہی میں انہوں نے اپنے ہدف کو حاصل کیا۔ مون اسٹار کے نصر اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محسن اور عبدالمطلب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کل بروز منگل صبح لائن ٹرافی 2015کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ انفا اور الوفاکے درمیان ہوگا جبکہ دوپہر میں دوسرا سیمی فائنل عسفا اور مون اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Share this post
