بھٹکل 21؍مارچ 2023(فکروخبرنیوز) رمضان المبارک نیکیوں کا موسم ہے۔ اعمال کا ثواب بھی بڑھادیا جاتا ہے اور شیاطین کو قید کرنے کی وجہ سے نیک اعمال کی طرف انسان کی رغبت بھی ہوتی ہے۔ ایسے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جب بچوں کو اعمال کی طرف راغب کرنے کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں تو اس کے ثمرات بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔
حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن نے بچوں کے لیے رمضان چارٹ تیار کرکے بچوں کے اوقات کو نیک کاموں میں صرف کرنے کا ایک بہترین راستہ تلاش کیا ہے۔ اس کے جنرل سکریٹری مولانا سید احمد ایاد ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ بچے کشمکش میں رہتے ہیں کہ رمضان کیسے گذارا جائے لیکن ان کے سامنے کوئی لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا وقت کارآمد نہیں ہوتا۔ اسی لیے انہوں نے بچوں کے لیے "رمضان اعمال چارٹ" تیار کیا ہے تاکہ بچے اس کی روشنی میں اپنے اوقات کو مفید سے مفید تر بنائے اور اس کے لیے بطورِ انعام چھ سائیکلیں رکھی ہیں۔ چارٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں روانہ کے حساب سے 60 پوائنٹ رکھے ہیں جس میں سے ہر عمل کے لیے کچھ پوائنٹ مختص ہیں۔
انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حنیف ویلفیر کے حدود میں چھ مساجد ہیں ، عمیر ، ابوبکر ، صحابہ ، منیری ، طلحہ اور فاطمہ اور ہر مسجد سے ایک ممتاز طالب علم کے لیے انہوں نے ایک سائیکل کا انعام رکھا ہے۔
انہوں نےشبینہ مکاتب کے اساتذہ سے بھی گذارش ہے کہ بچوں کو رمضان اعمال چارٹ کی طرف راغب کریں اور پابندی کے ساتھ اپنی نگرانی میں انہیں اپڈیٹ کریں ، اسی طرح سرپرستان سے بھی گذارش ہے کہ وہ بھی بچوں کو اعمال کی پابندی کے لیے اس کی اہمیت دلوں میں بٹھائیں اور انہیں اس کی پابندی کرائیں۔
\
![]()
Share this post
