حنیف ویلفیر اسوسی ایشن بھٹکل کے زیر اہتمام سیرت النبی اور تعلیمی ایوراڈ پروگرام 7نومبر کو

شبینہ مکاتب کے طلبا کے درمیان مسنون دعاؤوں اور سیرت پر ہوگا دلچسپ کوئز مقابلہ

بھٹکل 03/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) حنیف ویلفیر اسوسی ایشن حنیف آباد بھٹکل کے زیر اہتمام 7/ نومبر 2019بروز جمعرات بعد عصر وعشاء احاطہ مسجد عمیر میں جلسہئ سیرت النبی ﷺ منعقد کیا جارہا ہے جس میں علماء کرام کے بیانات کے ساتھ ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء وطالبات کو تعلیمی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ اسی پروگرام میں حنیف ویلفیرکے حدود میں آنے والی پانچ مساجد (مسجد عمیر، مسجد منیری، مسجد ابوبکر صدیق، مسجد طلحہ، مسجد فاطمہ) کے شبینہ مکاتب کے طلباء کے درمیان سیرت کوئز اورمسنون دعاؤوں کا مسابقہ کا بھی انعقاد ہوگا۔ جلسہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وبانی جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس صاحب ندوی شرکت کریں گے۔
    جلسہ میں شبینہ مکاتب کے طلباء کے درمیان سیرت کوئز او رمسنون دعاؤوں کا دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ ذمہ داروں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فکروخبر کو بتایا کہ پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کے طلباء کے درمیان مسنون دعاؤوں کا مقابلہ ہوگا۔ پانچویں سے ساتویں تک کے طلباء کے لیے کوئز مقابلہ کا سفلیٰ گروپ ہوگا اور آٹھویں سے دسویں جماعت تک کے طلباء کے درمیان کوئز مقابلہ کا علیا گروپ ہوگا،اس گروپ کے لیے فائنل راؤنڈ میں آزاد سوالات بھی کیے جائیں گے۔     
    بعد عصر منعقدہ مسابقہ کے پروگرام میں امتیازی تین ٹیموں کا مقابلہ بعد عشاء منعقدہ پروگرام میں ہوگا۔ 
    ذمہ داروں نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ 

Share this post

Loading...