بھٹکل 28/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) شہر میں شناختی کارڈ میں درج ناموں کی تصحیح اور نئے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے لوگ قطاروں میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ دستاویزات صحیح کرنے کے لیے رہنمائی کرنے والے دکانوں کے سامنے لوگ بھیڑ کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ اس کی مدت سے 15اکتوبر متعین کی گئی اور اس سے قبل ہر ایک کو اپنے کام سے فارغ ہونا اس لیے لوگ دستاویزات لے کر ادھر سے اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ ایسے میں بعض لوگ صحیح رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے اپنا کام مکمل نہیں کرپاتے اور دیکھتے ہی دیکھتے وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ حنیف ویلفیر اسوسی ایشن نے اپنے کلب میں ایک لوگوں کی رہنمائی کے لیے ایک سینٹر قائم کیا ہے جہاں پر لوگ رہنمائی حاصل کرتے ہوئے شناختی کارڈ سے متعلق اپنے جملہ مسائل حل کرسکتے ہیں۔ حنیف آباد علاقہ کے پنچایت ممبر جناب سید علی نے فکروخبر کو بتایا کہ لوگوں کی صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اب بھی اس کی اہمیت نہیں سمجھ پائے ہیں۔ موجودہ دور میں اپنے دستاویزات صحیح کرنے جتنا اہم ہے وہ ملک کے حالات سے ظاہر ہے۔ ایسے میں لوگوں کو پہلی فرصت میں اس طرح توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ادارہ فکروخبر سے جملہ قارئین سے درخواست کرتا ہے کہ اپنے دستاویزات درست کرنے میں سستی اور غفلت کام نہ لیں بلکہ پہلی فرصت میں اپنے دستاویزات درست کرلیں۔ کہیں پر بھی اسپیلنگ کی غلطی ہوتب بھی متعلقہ فارم پرکرکے بی ایل او کے پاس جمع کرادیں تاکہ آنے والی دنوں میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
Share this post
