حماس ۔ اسرائیل جنگ کا اثر! اترکنڑا کے گوکرنا میں سیاحوں کی تعداد میں آئی کمی

کاروار09؍ دسمبر2023(فکروخبرنیوز) گوکرنا کمٹہ تعلقہ کا ایک علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ ان سیاحوں میں ایک بڑی تعداد غیر ملکیوں کی بھی ہوتی ہے۔ دی ہنس انڈیا نامی ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق ان سیاحوں میں اسرائیل کے بھی سیاح ہوتے ہیں لیکن حماس اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے اس مرتبہ اسرائیلی سیاحوں کی تعداد میں بڑی کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے گوکرنا کی سیاحت پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ اسرائیل سے ہر سال آنے والے سیاح گوکرنا میں ہر ہفتہ کو لگنے والے شانتی بازار میں اپنی مصنوعات فروخت کرتے تھے۔ لیکن اس مرتبہ اسرائیلی سیاحوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایسی کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی۔ عام طور پر اسرائیلی سیاح جو گوکرنا کو کافی حد تک پسند کرتے ہیں وہ یہاں دو ماہ تک قیام کرتے تھے جس سے ہوٹل کا کاروباربڑے پیمانے پر ہوتا تھا۔  محکمہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اسرائیل سے سیاحوں کی تعداد کم ہونے سے گوکرنا کی سیاحت اور کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

Share this post

Loading...