بنگلورو 5 جون 2024 : انڈیا الائینس کی بہترین کارکردگی نے اس کا اشارہ دیا ہے کہ عوانے پارٹی لیڈر کے طورپر راہل گاندھی کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ مرکز میں حکومت کون بنائے گا؟
کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ ہماری توقعات کے مطابق ہم نے یہاں سیٹیں نہیں جیتیں
لیکن 2019 میں ہم نے صرف ایک حلقہ جیتا۔ ہم نے 45.34 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور 2019 میں بی جے پی کو 51.38 فیصد ووٹ ملے ہیں، 2019 کے مقابلے میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی کے ووٹوں میں 5 فیصد کمی آئی ہے۔
جے ڈی-ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد بھی، ان کے ووٹ شیئر میں کمی آئی ہے۔ جے ڈی-ایس کو بھی 2019 کے مقابلے میں کم ملا۔ ہم نے توقع کے مطابق زیادہ سیٹیں نہیں جیتی ہیں۔ قومی سطح پر کانگریس کا ووٹ شیئر بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شکست کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی دو یاترا کے نتائج سامنے آئے ہیں۔
(آئی اے این ایس)
Share this post
