ہماری تہذیب اور تمدن کی وجہ سے ہم میں ایمانی جذبہ باقی ہے: مولانا الیاس ندویؔ

وہ سلطانی مسجدبھٹکل کے احاطے میں نوائط محفل کی طرف سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر منعقدہ تقریری پرگرام میں موجود شرکاء سے خطاب فرمارہے تھے ۔مولانا موصوف نے مولانا واضح رشید ندوی دامت برکاتہم کے حوالہ سے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانو ں میں جس قدر دین کی عظمت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے وہ دنیا کے کسی ملک کے مسلمانو ں میں نہیں ہے۔ مولانا نے نوائط محفل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہذیب وتمدن کی حفاظت کی آڑ میں دین کی عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر جامعہ امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل ، مہتمم جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل مولانا عبدالباری ندویؔ دامت برکاتہم نے اپنے خطاب میں سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے دنیا میں اس طرح کا ماحول بنایا گیاتھا اور تنی معلومات فراہم کردی گئی تھی کہ جس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ذرا بھی کچھ پڑھا یا سنا اس کو آپ ﷺ کو پہچاننے میں دیر نہیں لگی ۔ مسلمانوں کے بے توجہی پر شکایتاً مولانا نے کہا کہ ہم نے آپ کا مرتبہ نہیں سمجھا جس کی وجہ سے وہ عظمت ہمارے دلوں میں نہیں ہے جو ہونی چاہیے تھی ۔ آپﷺ کی آمد کی نوید نبیوں کی زبانی سنا دی گئی تھی، آسمانی کتاب میںآپ کا تذکرہ ،آپ سے پہلے آنے والے حضرت عیسی علیہ السلام نے آپ کا نام ،آپ کا خاندان یہاں تک آپ کے حلیہ مبارک بھی بتایا گیاتھا ۔آپ ﷺ کے تکالیف کے سلسلہ میں بیان کرتے ہوئے مولانا موصوف نے فرمایا کہ نبوت عطا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حد درجہ مخالفت کی گئی ان سب کے باوجود ان لوگو ں کے دلوں میں جو آپ کی عظمت تھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ مولانا نے پروگرام منعقد کرنے والے نوائط محفل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ کہا کہ انہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے موقع فراہم کرایا ۔ جس انداز سے بچوں نے تقریریں پیش کی ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ برجستہ تقریریں کررہے ہوں ۔ اس طرح کے پروگرام کے منعقد کرنے کا مقصد ہم میں وہ باتیں پیدا ہوں جو آپ صلی اللہ کی زندگی میں تھی ۔ 
ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں مساہمین کو جونیر اور سینئر دو گروپ میں تقسیم کیا گیاتھا۔ سینئر گروپ میں انجمن بی بی اے کے طالب علم سائف احمد پہلے نمبر پر انجمن ڈگری کالج کے طالب علم مصعب احمددوم نمبر پر اور انجمن ڈگری کالج کے سیدابان بن سیداشرف سوم نمبر پر اپنا نام درج کرایا ۔ جبکہ جونیر گروپ میں اول مقام جامعہ ولکی کے احمد خواجہ مونگیا ،دوم مدرسہ رحمانیہ کے شہباز بن عبدالرؤوف کڈپاڑی اور سوم مقام جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم شماس گولٹے نے حاصل کیا ۔ جلسہ کااختتام نوائط محفل کے صدر جناب مصطفی تابش کے صدارتی کلمات اور ان کے ہی ہدیہ تشکرپر ہوا ۔ 

Share this post

Loading...