کاروار: 13؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ہلیال تعلقہ ہوئی بارش کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ہلیال اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل زور دار بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی مکانوں کی چھتیں تباہ ہوگئیں۔
ہفتہ کی رات ہوئی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑجانے کی بھی خبریں ہیں جس سے نظامِ زندگی بھی متأثر ہوا۔
تعلقہ کے چبل گیری گاؤں میں بھی بارش کی وجہ سے تقریباً 30 مکانوں کی چھتوں کی مرمت ہوئی ہے۔
ولیج اکاؤنٹنٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حکومت کو رپورٹ پیش کی۔ متاثرین نے مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share this post
