ہلیال 15؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) وقفہ وقفہ سے شہر میں پیش آرہی چوری کی وارداتیں انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزمین کی گرفتار کے ساتھ بارہ لاکھ روپئے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت مدھیہ پردیش کے بہادر سنگھ ، سورب ، سرم کالیا اور اگرام پان سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کو تقریباً دو ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا، کافی پوچھ تاچھ کے بعد پولیس چوری شدہ مال کا پتہ لگانے میں بھی کامیاب ہوگئی اور تمام ملزمین کے ساتھ ساتھ ان زیورات خریدنے والوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں دو لوگوں کوگرفتار کیا ہے جنہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
Share this post
