بنگلور و31 مارچ 2022 (فکرو خبر نیوز/ذرائع) وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ حلال مارک کا گوشت کھانا یا نہ کھانا لوگوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
جمعرات 31 مارچ کو شہر میں خطاب کرتے ہوئے ناگیش نے کہا کہ حلال مسلمانوں کا ایک مذہبی رواج ہے۔ یہ حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ صرف دو دن پہلے لوگوں کو پتا چلا کہ حلال کیا ہے، جب میڈیا پر یہ بات گردش میں رہی۔ ایسے معاملات میں مداخلت کا کوئی فائدہ نہیں جو حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ حلال گوشت کو برا نہیں مانتے وہ ایسی دکانوں سے وہی لیں گے۔ جو لوگ حلال گوشت نہیں چاہتے وہ دوسری دکانوں سے گوشت خریدیں گے۔ یہ فیصلہ عوام پر ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیر سی ٹی روی نے کہا کہ حلال گوشت جہاد کا ایک حصہ ہے۔ جس کا کسی مسلمان نے نہیں بلکہ انہی کےلی حکومت کے وزیر نے دیا ہے۔
Share this post
