بھٹکل 24؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) امسال حج بیت اللہ کے سفر پر روانہ ہونے والے حضرات کے اعزاز میں ان شاء اللہ 5 ذیقعدہ 1444 ہجری مطابق 25 مئی 2023 بروز جمعرات بعد نمازِ عصر متصلا مردوں اور خواتین کے لیے محکمۂ شرعیہ کی عمارت میں شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی طرف سے ایک تربیتی کیمپ رکھا گیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع کنوینر شعبۂ تبلیغ مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میں دی گئی ہے۔
اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج اسلام کا اہم رکن اور عظیم شعائر میں ہے اس لیے سفر پر روانہ ہونے سے قبل احکام ومسائل اور اس کی دیگر تفصیلات کا جاننا نہایت ضروری ہے۔
اعلان میں درخواست کی گئی ہے کہ تمام حجاج کرام عصر کی نماز جامع مسجد میں ہی ادا فرمائیں اور وقتِ مقررہ پر حاضـر ہوکر علمائے کرام کے فراہم کردہ مفید معلومات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
Share this post
