مولانا موصوف نے عمرہ کا طریقہ اور ایامِ حج کے اعمال پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔ مولانا ارشاد افریقہ ندوی نے سفر حج کے آداب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج اللہ تعالیٰ کا ایک خصوصی انعام ہے جس کی توفیق سب لوگوں کو نہیں ملتی۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ روپئے پیسے والے ہی لوگ حج کرتے ہیں لیکن ہم نے خود ایسے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جن کے پاس ضروریات ہونے کے باوجود حج کی توفیق نہیں ملتی۔ مولانا نے حج کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنا فریضۂ حج ادا کریں بعد میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کے حج کی ادائیگی کی فکر کریں ۔ مولانا ایمن ندوی نے مدینہ طیبہ کی زیارت کے آداب پر خطاب کیا وہیں جلسہ کی صدارت کررہے جناب سید حسن سقاف صاحب نے عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے سفر کی مکمل تیاری کرنے کی تلقین کی اور اپنے اوقات کو اللہ کی عبادت میں صرف کرنے پر زور دیا۔ مولانا جعفر فقیہ بھاؤ ندوی نے کلمات تشکر ادا کیے۔ قریب المغرب اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
Share this post
