منگلورو 15 اکتوبر 2022(فکروخبرنیوز/ ذرائع) تعلیم کے حصول کے لیے ملکوں کا سفر اب کوئی نئی بات نہیں رہی لیکن بذریعہ سائیکل دو براعظموں اور دس ملکوں سے گزر کر مصر کا سفر کرنے کا عزم رکھنے والے حافظ احمد ثابت نے اسلاف کی یادیں تازہ کردیں جنہوں نے دینی تعلیم کے حصول کے لیے ملکوں ملکوں کی خاک چھانی اور بغیر اسباب کی بھی دور دراز کا سفر طئے کیا۔
الازہر یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے حصول کے لیے بذریعہ سائیکل جانے کا ارادہ کرنے والے حافظ احمد ثابت کے ارادے مضبوط ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ کے راستے سے 15000 کلومیٹر کا سفر بذریعہ سائیکل طئے کرتے ہوئے مصر پہنچنے کا پروگرام بنایا ہے جس کا آغاز 20 اکتوبر کو ترویندرم سے ہوگا۔ اس بات کی اطلاع ایم ایف فاؤنڈیشن کے بانی راشد وٹل نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائیکل مہم میں یہ دو براعظموں اور 10 ممالک سے گزرے گا جس میں پاکستان، ایران، عراق، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، اردن، اسرائیل وغیرہ شامل ہیں جس کے لیے تقریباً دو سو دن کا سفر طئے کرنا ہوگا۔ ہندوستان میں یہ مہم کیرالہ، کرناٹک، گوا، مہاراشٹر، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، جموں کشمیر اور لداخ سے گزرے گی۔ یہ نہ صرف ایک روحانی سفر ہے بلکہ یہ تعلیمی اور مطالعاتی دورہ بھی ہے۔
حافظ احمد ثابت کا تعلق بیرکٹے، کنیانہ گاؤں، وٹلا سے ہے۔ پریس میٹنگ کے دوران ابو بکر پٹور، عبید وٹل اور دیگر موجود تھے۔
ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
