حافظ محمد انیس بڈو ایران میں منعقدہ حفظِ قرآن مسابقہ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب

 

بھٹکل 22؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) ایران میں منعقدہ عالمی حفظِ قرآن مسابقہ میں شرکت کے لیے تشریف لے جانے والے حافظ محمد انیس ابن برہان الدین بڈو (نابینا) نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے حافظ محمد انیس چند روز قبل ایران کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ مختلف لب ولہجہ میں قرآن کریم کی تلاوت کا ہنر رکھنے والے حافظ انیس اس سے قبل کئی ایک عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کرچکے ہیں۔ شہر کے عوام نے حافظ انیس کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی کے لیے دعائیں کیں ہے او رامید ظاہر ہے کہ جیسے اس سے قبل وہ حفظِ قرآن کے عالمی مقابلوں میں امتیازی مقام حاصل کرچکے ہیں اب کی مرتبہ ان شاء اللہ وہ امتیازی مقام حاصل کرتے ہوئے اپنے مادرِ علمی جامعہ اسلامیہ بھٹکل سمیت شہر بھٹکل کا نام بھی روشن کریں گے۔

Share this post

Loading...