مرحوم عبدالرحمٰن عفیف ماوڑ کے اہلِ خانہ کی جانب سے ہدیۂ تشکر

اور ہم پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے لیکن حادثاتی موت سے اہلِ خانہ اور متعلقین کو پہنچنے والے صدمے کا اظہار ہم نہیں کرسکتے ۔ چند روز قبل ایک سڑک حادثہ میں میرا بیٹا عبدالرحمٰن عفیف اس دار فانی سے کوچ کرگیا ۔یقیناًہم سب کو اس کے انتقال پر شدید صدمہ پہنچا مگر ہمار ا ایمان ہر اچھی اور بری تقدیر پر ہے، اس نازک موقع پر جنہوں نے ہماری تعزیت کرتے ہوئے ہمارے غم میں برابر کے شریک رہے اور ہم سے براہ راست مل کر یا بذریعہ فون ، ہم سے رابطہ کرکے ہمیں اپنے بیٹے کی اچانک جدائی پر صبر کا دامن تھامنے کی تلقین کی اور ہمارے غم کو ہلکا کیا ۔ ہم ان تمام افراد کے فرداً فرداً شکر گزارہیں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ للہ عفیف کی مغفرت فرمائے.... آمین..........والسلام 

مولوی عمیس ماوڑ(بھائی) 

منجانب: نثار احمد ماوڑ(والد),مولوی عمیس ماوڑ(بھائی)

 اہلِ خاندان و دوست و احباب

Share this post

Loading...