عمدہ ملازمت کے نام پر ویزا کمپنی کا 21نوجوانوں کو دھوکہ

مگر جب یہ لو گ ابو ظہبی پہنچے توان کو کھجور کے باغ میں صفائی کے کام پر معمور کردیا ، اور صبح 8بجے سے شام 8بجے تک کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اس کے بعد تمام نوجوانوں کو ایک ہی روم میں بند کرکے رکھ دیا۔ یہ دھوکہ دیکھ کر نوجوانوں نے کھلم کھلا احتجاج کیا ، اس میں سے 9نوجوانوں نے کام کرنے سے یکسر انکار کرنے پر ان کو روم سے باہر نکال دیا گیا۔ کنگال نوجوان اجنبی شہر میں ادھر اُدھر گھومنے لگے تو ایک پاکستانی جو یہاں قریب میں ملازمت کررہا تھا ان کے اس حال پر ترس کھا کر کچھ رقم دے کران کی مدد کی اور ہندوستانی ایمبسی رابطہ کروایا، تحقیقات کے بعد انڈین ایمبسی نے ان کو واپس منگلور بھیج دیا۔آج صبح دبئی سے منگلور ایرپورٹ پر اُترنے والے ان بے روزگار نوجوانوں کی شناخت،جاوید اور منوہر جو کوپا شہر سے ہیں،جگدیش مرڈیشور جو ہوناورسے ہیں، منگلور کے اُلال سے تعلق رکھنے والے اشرف محمد، مرڈیشور کے رحیم ،اپن گنڈی کے بشیر احمد، اُلال کے نوشاد، پڈوبدری کے زکریا حسین، اور کنداپور کے راگھو پوجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ ستمبر17کو یہاں سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Share this post

Loading...