گلبرگہ : سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت آٹھ افراد ہلاک

ان تمام افردا کا تعلق یادگیر شہر کے امبیڈکر علاقے سے ہے ۔ یہ لوگ بھاگمّا نامی مندر کا درشن کرکے گھر لوٹ رہے تھے ۔ حادثہ کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ آٹو رکشہ پٹرول بنک میں پٹرول بھروانے کے بعد اہم شاہراہ پر لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ آٹو رکشہ بے قابو ہوکر سامنے سے آرہی تیز رفتاربس سے ٹکراگیا ۔ آٹو رکشہ بس کے نیچے چلے جانے کی وجہ سے رکشہ پر سوار تمام مسافر کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے اعضاء راستے پر بکھر گئے ۔ مقامی باشندوں نے لاشوں کو اٹھاتے ہوئے سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشون کو ان کے متعلقین کے حوالے کیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...