گلبرگہ میں سری رام سینا پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت اور مسلم تنظیموں کا احتجاج

قابل ذکر ہے کہ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی اور ا س کے دیہات اندولہ میں ان دنوں حالات کچھ ساز گار نہیں ہیں۔ اندولہ کے دلت اور   مسلمان وہاں کے مذہبی رہنما سدلنگیا سوامی کے خوف میں جی رہے ہیں۔ اسی خوف کے خلاف گلبرگہ میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تازہ معاملہ دو ہفتے پہلے کا ہے۔ مظاہرین کے مطابق سدلنگیا سوامی کے حکم پر ان کے حامیوں نے اندولہ میں ایک مسلم خاندان کو بری طرح ماراپیٹا۔ایک طرف جہاں مظاہرین پولیس سے پوچھ رہے ہیں کہ شکایت اور شواہد کے باوجود گلبرگہ پولیس کیوں خاموش ہے ۔تو دوسری جانب گلبرگہ پولیس کے مطابق روپوش سدلنگیا سوامی کو تلاش کرنے کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

Share this post

Loading...