گلبرگہ فائرنگ واقعہ ، زخمی سب انسپکٹر کو ہر ممکن طبی سہولت مہیا کروانے کا اعلان

جناب قمرالاسلام نے بنگلور سے آج صبح حیدرآباد پہنچ کر یشودھا اسپتال میں سب انسپکٹر ملیکارجن بنڈے کی اہلیہ اور اُن کے برادر سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کا حوصلہ بڑھایا اور بتایا کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے ۔ گینکسٹر منّا کے خلاف سب انسپکٹر بنڈے نے جس دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ یقیناًقابلِ ستائش ہے ۔ اُن کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ الحاج قمرالاسلام نے یشودھا اسپتال میں زیر علاج روضہ پولیس اسٹیشن کے اسٹنٹ سب انسپکٹر ہوڈنڈپا منور کر سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی مزاج پرسی کی اور منّا کی گرفتار کے موقع پر پیش آئے فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات سے آگہی حاصل کی ۔ الحاج قمرالاسلام نے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا شدید زخمی ملیکارجن بنڈے سب انسپکٹر کا علاج کر رہے یشودھا اسپتال کے ڈاکٹرس سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُن کی نازک حالت کے بارے میں اور ممکنہ طبی اقدامات کی فراہمی سے متعلق واقفیت حاصل کی ۔ اُنہوں نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ ملیکارجن بنڈے کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن طبی اقدامات کریں ۔بعد ازاں الحاج قمرالاسلام فون پر چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا اور وزیر داخلہ کرناٹک کے جے جارج کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا۔ الحاج قمرالاسلام نے گینگسٹر منّا کے خلاف کی گئی پولیس کارروائی کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلبرگہ کے مسلمانوں نے کبھی کسی بھی طرح کی مجرمانہ دہشت گردانہ یا انڈر ورلڈ مجرمین کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کی ہے ۔ گینگسٹر منّا کے خلاف پولیس کارروائی میں روضہ خرد اور روضہ بزرگ کے مسلمانوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قانون کا مکمل احترام کرتے ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے اس بات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کہ گینگسٹر منّا کی گرفتاری کے لئے ہوئی فائرنگ کے واقعہ کو بعض فرقہ پرست عناصر غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مہلوک منّا گیگنسٹر تھا اور اُس کے کسی سے کوئی روابط نہیں تھے ۔ یہاں تک کہ کسی مقامی فرد نے اُس کی نعش کو قبول نہیں کیا۔

آج ہبلی میں مسلم لیگ کی ریاستی عاملہ کا اجلاس

گلبرگہ۔11جنوری (فکروخبر/ذرائع) انڈین یونین مسلم لیگ کی ریاستی عاملہ کا اجلاس آج بتاریخ12جنوری بروز اتوار بوقت 11بجے دن ال رضا فنکشن ہال ، غوثیہ نگر، اولڈ ہبلی میں منعقد ہوگا۔ ایم ایس انعامدار ریاستی صدر مسلم لیگ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں ریاستی اور قومی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ لوک سبھا الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور انتخابی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ نیز ضلعی سطح پر پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں گلبرگہ سے مولانا محمد نوح ریاستی سکریٹری وصدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ و سابق چیرمین سٹی کارپوریشن گلبرگہ ، عبدالسلام رنگیز ضلعی خازن گلبرگہ سے شرکت کر رہے ہیں ۔ 

Share this post

Loading...