گجرات کے وفد کی دفتر فکروخبر آمد

بھٹکل 02؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) گجرات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چند قابلِ ذکر انیس افراد پر مشتمل ایک وفد گذشتہ تین روز سے بھٹکل کے دورے پر تھا جو آج صبح بھٹکل سے روانہ ہوا۔

 کل شام یہ وفد دفتر فکروخبر پہنچا جہاں صحافتی میدان میں انجام دی جارہی خدمات کو سن کر اور ادارہ کی سرگرمیوں کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رفیق فکروخبر مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی وفد کے سامنے ادارہ کا تفصیلی تعارف سامنے رکھا اور بتایا کہ خبر کے ذیل میں اصل فکراور دعوت مقصود ہے اور فکروخبر اپنے روزِ اول ہی سے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ مختلف شعبوں کے تحت دعوتی ذمہ داریاں انجام دیتا آرہا ہے۔

اس وفد میں جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈھابیل کے مہتمم مولانا احمد بزرگ صاحب ، بانی وڈائرکٹر ادارہ دار الحمد سورت ، قاری حمزہ صاحب ، مولانا محمد داؤد میمن صاحب ، مفتی جنید فیروز صاحب  اور مولانا اویس صاحب قابلِ ذکر ہیں۔ وفد کے ساتھ مقامی علماء کرام میں مولانا سعمان خلیفہ ندوی ، مولانا شریح کوبٹے ندوی ، مولانا زفیف شنگیری ندوی اور دیگر موجود تھے۔

وفد نے شہر کے مختلف اداروں کا دورہ کرکے بھی وہاں کی سرگرمیوں سے بھی واقفیت حاصل کی۔

Share this post

Loading...