گجرات کے بعد اب کرناٹک میں بھگوت گیتا اسکولی نصاب میں داخل کرنے کی تیاری

karnataka, gujraat, bhgwat geeta

یادگیر 19 مارچ 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) گجرات کے بعد اب کرناٹک میں اسکول کے نصاب میں بھگوت گیتا داخل کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومائی نے اس طرح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ بھگوت گیتا بچوں کو اخلاق سکھائے گی اور اس سے بچوں کی ذہانت بھی بڑھے گی۔ ۔ انہوں نے یہ بھی ہے کہ اس سلسلے میں غیر ضروری الجھن پیدا نہ کریں۔

سی ایم بومئی سے قبل وزیر تعلیم نے بھگوت گیتا داخلِ نصاب کے بارے میں وزیر اعلیٰ سے مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔

کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈران نے بھی اس معاملہ کی راستوں کو صاف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز بھگوت گیتا پڑھتے ہیں۔

بڑی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مرگیش نیرانی نے بھی بھگوت گیتا کی تعلیمات بچوں کو سکھانے کی وکالت کی ہے۔

Share this post

Loading...