جی ایس ٹی کے خلاف پارچہ جات کے تاجروں کا بند دوسرے دن بھی جاری(مزید ملکی خبریں)

فیڈریشن نے مرکزی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔فیڈ ریشن کے ذمہ داروں نے اس ماہ کی پانچ تاریخ کو جی ایس ٹی پر منعقدہ میٹنگ میں پارچہ جات کی صنعت کو پانچ فیصد جی ایس ٹی کے زمرہ میں شامل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اس مسئلہ پر ہول سیل اور رٹیل تاجروں نے شدید تشویش ظاہر کی۔تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹکسٹائلز نے اس بند پر مرکز کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہ کئے جانے پر 30جون کو بڑے پیمانہ پر ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔(یواین آئی)

جموئی میں ایک پرائیویٹ گاڑی سے کثیر مقدار میں مقامی شراب برآمد، دو گرفتار

جموئی، 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) بہار میں جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقے سے پولیس نے آج ایک پرائیویٹ گاڑی سے کثیر مقدار میں مقامی شراب برآمد کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ 333 پر سیاہ پہاڑی کے قریب اسپیشل آگزیلری پولیس (سیپ ) کے جوانوں نے گاڑی کی جانچ کے دوران دس بوری مقامی شراب کی پیکٹ برآمد کئے ۔ جوانوں نے موقع سے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے ۔ برآمد شراب جھارکھنڈ میں بنی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ برآمد شراب کے ایک ہزار آٹھ سو پاؤچ ہیں جسے اسمگلر جھارکھنڈ کے دیوگھر سے جموئی لے کر آ رہے تھے ۔ گرفتار اسمگلروں میں جموئی ماڈل تھانہ علاقہ کے بودھبن تالاب کے رہنے والے وکاس کمار اور اسی تھانہ علاقہ کے پرانے بازار کے رہنے والا بنٹی رام شامل ہے ۔وکاس اس سے قبل بھی شراب اسمگلنگ کے معاملے میں دو بار جیل جا چکا ہے ۔ پولیس اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔(یواین آئی)

کشمیر میں تحریک حریت کے 3 لیڈران گرفتار، این آئی اے کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا

سری نگر29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) جموں وکشمیر پولیس نے گذشتہ شام بذرگ علیحدگی پسند راہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی تحریک حریت سے وابستہ تین لیڈران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں حریت (گ) ترجمان ایاز اکبر، مسٹر گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ عرف الطاف فنتوش اور راجہ معراج الدین کلوال شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تینوں لیڈران کو کل (جمعرات کو)نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گذشتہ شام چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران تینوں لیڈران کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ راجباغ منتقل کردیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ پولیس نے تحریک حریت کے سینئر لیڈر پیر سیف اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم وہ اپنے گھر میں موجود نہیں پائے گئے ۔ ذرائع نے بتایا 'گرفتار شدگان کو نئی دہلی لے جایاجائے گا، جہاں این آئی ا ے ٹیرر فنڈنگ کے حوالے سے ان سے پوچھ گچھ کرے گی'۔ انہوں نے بتایا 'انہیں 29 جون کو نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈکوارٹرس میں پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا'۔ الطاف احمد شاہ جو کہ مسٹر گیلانی کے داماد بھی ہیں، کو گذشتہ ہفتے نئی دہلی میں این آئی اے کی مسلسل پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم انہیں بعدازاں این آئی اے نے واپس سری نگر لوٹنے کی اجازت دی تھی۔(یواین آئی) 

گورکھپور میں پولس پر پتھراؤ، ایک پولیس اہلکار زخمی

گورکھپور، 29؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے گورکھپور میں گائے نسل کے جانوروں کے گوشت کی فروخت کے خدشے پر چھاپہ ماری کے لئے پہنچی پولس کی ٹیم پر مقامی لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔ پتھراو میں ایک پولس اہلکار زخمی ہو گیا، جبکہ پتھراؤ سے پولس کی گاڑی بھی نقصان پہنچا۔ پولس کے مطابق گلھریا علاقے کے بڈھریا گاؤں میں کل رات جانور ذبح کئے جانے کی اطلاع پر مارے گئے چھاپے کے دوران گاؤں والوں اور پولس میں جھڑپ ہو گئی۔ گاؤں میں کافی تعداد میں پولس فورس تعینات ہے ۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ آر پی پانڈے نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے ۔ مسٹر پانڈے نے بتایا اس گاؤں میں گزشتہ دو ماہ سے سلاٹر ہاؤس مکمل طور پر بند ہے اور عید کے دن ایک جانور کو ذبح کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے کارروائی کی، جس مشتعل گاؤں والوں سے جھڑپ ہوگئی۔ (یواین آئی)

Share this post

Loading...