بنٹوال 18/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے پاناچوا مینے لا کنگ چرچ گروٹو پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس میں نصب مورتی کو شرپسندوں کی جانب سے نقصان پہنچائے جانے کی واردات آج صبح منظر عام پر آئی ہے۔ شرپسندوں سے پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے اوپر لگے شیشہ کو توڑڈالا۔ واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی لوگوں میں شدید غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ابھی تک واقعہ کو انجام دینے والوں کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ چرچ کے ذمہ داروں نے پولیس سے واقعہ کی شکایت کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Share this post
