انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سائنسی ماڈ ل تیار کرنے میں طلباء کو بڑی محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد ی پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ ترقی کی جانب آگے بڑھتے رہیں ۔ اس نمائش میں تقریباً چھ سو طلباء نے شرکت کی اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان مختلف شعبوں کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ رکن الدین حسین اور جاسمین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
Share this post
