سونے کے پاؤڈر کی مالیت 17لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اشرف دبئی سے بذریعہ ایر انڈیا فلائٹ منگلور پہنچا تھا۔ کسٹم افسران نے اشیاء کی چھان بین کرنے والے اسکیان مشین کا جائزہ لے رہے تھے کہ اشرف کے بیگیج میں موجود ایک ٹین پر اسکیان مشین آواز نکالنے لگی، ٹین کھول کر جائزہ لیا گیا اور چھان بین کی گئی تو وہاں صرف کافی کا پاؤڈر تھا، ٹین کی مزید چھان بین کی تب بھی کچھ نظر نہیں آیا۔ مگر کسٹم افسران نے کافی کے پاؤڈر میں موجود سونے کے پاؤڈر کا پتہ لگا لیا۔ ضبط شدہ گولڈ پاؤڈ ر کی قیمت بیس لاکھ سے کم ہونے کی وجہ سے کرمنل مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے جب کہ جرمانہ اور ڈیوٹی رقم کے طو رپر 10لاکھ روپئے کی ادائیگی کو کسٹم افسران نے لازم قرار دیا ۔
آدم خور شیر کو بالآخر دھر لیا گیا: میسور چڑیا گھر کے پنجرے میں بند
میسور 06دسمبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ ایک ہفتہ میں چار افراد کو نشانہ بنانے والے خونخوار آدم خور شیر کو آخر محکمہ جنگلات کے افسران نے پنجرے میں قید کردیا ہے۔ جس کی بنا پر بنڈی پور، ناگر ہولے، اور مضافاتی علاقوں کے باشندوں کو راحت کا لمحہ نصیب ہوا ، گذشتہ ایک ہفتہ میں چار حملوں کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے باشندے گھر میں ہی نظر بند ہوکر رہ گئے تھے۔ اس خونخوار شیر کو پکڑنے میں میسو رضلع ، ہیچ ڈی کوٹے تعلقہ کے چکا برگی محکمہ جنگلات کے افسران رات دن جدوجہد کی اور پکڑنے میں کامیاب رہے۔ محکمہ کے افسر ڈاکٹر سنت نے شیر پر بے ہوش کئے جانے والی گولیوں کے ساتھ فائر کیا جس کی بنا پر شیر بے ہوش ہوگیااور اس کو زندہ پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ شیر کو میسور کے چڑیا گھر میں رکھ کر علاج کیا جارہاہے۔
بے وفائی : تین بچوں کے ساتھ کنویں میں کود کرخاتون کی خودکشی
ہبلی 06دسمبر (فکروخبرنیوز) شوہرکے دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اپنے تین بچوں سمیت خودکشی کرلینے کی واردات گدگ کے شر ہٹی تعلقہ میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک عورت اور بچوں کی شناخت نویدتا(28) کاویا(7) پورنما(6)اور سروجن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک خاتون اپنے شوہر شری کانت سے منگل کے روز اس کے ناجائز تعلقات کو لے کر جھگڑ ا کیا تھا۔ اسی دن شام کو جیسے ہی بچے اسکول سے لوٹے تو تمام بچوں کو ایک ساتھ لے کر کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔ یہ حادثہ کل صبح منظر عام پر آیا ہے۔ پولس تمام لاشوں کو کنویں سے نکالنے کے بعد معاملہ درج کرتے ہوئے شری کانت کو گرفتار کرلیا ہے۔
Share this post
