منگلور:کسٹم حکام کو بڑی کامیابی ،دبئی سے سونا اسمگل کرر ہے دو مسافر گرفتار

منگلور:03فروری2019(فکروخبرنیوز)یہاں شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر کسٹم افسران کو آج بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ، کسٹم حکام نے دو مسافروں کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے قریب پانچ سو گرام کا سونا بھی ضبط کر لیا

   مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے ایک مسافر سے ۱۱۶ گرام سونا ضبط کر لیا جبکہ ایک اور مسافر کے قبضہ سے ۳۵۸ گرام سونا اپنی تحویل میں لے لیا ،جس کی جملہ مالیت ۱۵ لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے ،

کسٹم حکام کے مطابق ایک مسافر نے سونے کو ایک پیپر میں چھپاکر رکھا تھا جبکہ دوسرے شخص نے اپنی مقعد میں ڈال کر اسمگل کرنےکو شش کر رہا تھا اس کے باوجود بھی وہ کسٹم حکام  کی جانچ کے دوران دھر لئے گئے

 

Share this post

Loading...