بھٹکل03دسمبر (فکروخبرنیوز) کنڑا اخبار میں شائع رپورٹ سے اور میرے نام کے تذکرے سے تکلیف پہنچی ہے۔ کچھ غلط فہمی کی وجہ سے میرا نام زبردستی اس گولڈ گھپلے معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے ، پولس تھانے میں بھی اس طرح کا کوئی کیس درج نہیں جس میں میرے نام کا تذکرہ کیا گیا ہو، اصل معاملہ یہ ہے کہ کچھ سال قبل میری غیرموجودگی میں میرے دکان میں ملازمت کررہا ایک ملازم شہر کی ایک عورت کو اپنے بھروسے پر سونا دیا تھا، مگر ا س سونے کا تعلق میرے دکان سے تھا۔ مگر جس عورت کو سونا دیا گیاتھا اس نے وہ سونا اس عورت کے حوالے کیا جس کے خلاف پولس تھانے میں اب مقدمہ درج ہے۔ اسی سونے کو واپس پانے کے لیے ہم نے متعلقہ عورت سے چیٹی حاصل کرکے خود اپنے رقم سے سونا چھڑایا تھا، اور اس کی رقم ابھی تک مجھے واپس نہیں ملی ہے۔ صرف اس کو بہانہ بناکر مجھے بدنام کیا گیا۔ مجلس اصلاح و تنظیم میں بھی مجھے بلایا گیا تھا اور میں اس کی صفائی دے چکا ہوں،۔ اس کے باوجود کچھ حاسدین ذاتی دشمنی کی وجہ سے کنڑا اخبارات میں میرے خلاف بیانات دے کر زبردستی گولڈگھپلے میں گھسیٹنے کی کوشش کررہے ہیں، جو کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
آٹھ ٹیموں کی سریز پر الایمان ٹیم نے بازی مارلی
بھٹکل 3؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) گذشتہ کئی دنوں سے وائی ایم ایس اے گراؤنڈ پر چل رہے آٹھ ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز میں الایمان نے وائی ایم ایس اے کو شکست دے کرپوری سیریز اپنے نام کرلی ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے الایمان نے 20؍ اوورس میں 176رنز بنائے ۔ جس میں الایمان کے حماد نے تیز رفتار 25گیندوں میں 48رنز ، سمیر نے 19گیندوں پر 29جبکہ ناطق نے 27گیندوں میں 36رنز جوڑے ۔ جواب میں وائی ایم ایس اے 130کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ جس میں نافع نے 39رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلانے میں جدوجہد کی ۔ حماد نے چار اوورس میں 3کٹ حاصل کیے جبکہ عماد نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے وائی ایم ایس اے کے بلہ بازوں کو میدان پر ٹکنے نہیں دیا ۔ اپنے چار اوور میں ایک میڈن اور کے ساتھ 22رنز دئیے اور چار وکٹ چٹکائے ۔ الایمان ٹیم کو ان کی اس جیت پر ٹیم کے سکریٹری محمد علی نے مبارکبادی پیش کی ہے ۔
پبلک انٹرکشن کرناٹک اسٹیٹ لیول اسپورٹس اینڈ گیمس مقابلوں میں
جیولین تھرومیں نیوانگلش ہائی اسکول مرڈیشور کو پہلا مقام
بھٹکل 3؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) منگلور کے منگلا اسٹیڈیم میں دوروز اسٹیٹ لیول مقابلوں میں نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول کے طالب علم محمد ثوبان محمد حیات فکرو نے جیولین تھرو میں اپنے اسکول کا نام روشن کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا ہے ۔ اس خوشی کے موقع پر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی اور اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور مزید ترقی کیلے دعاؤں سے نوازا ۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے 30؍ نومبر اور 1؍ دسمبر کو منعقد کیے گئے تھے ۔
Share this post
